مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستان کو رواں مالی سال کے اختتام تک 16 ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنا ہے اس حوالے سے پاکستان کی زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔پاکستان کی طرف سے یہ درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے۔سعودی عرب سے دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالرز مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپورٹ کی یہ درخواست سعودی عرب کے سفیر کے ذریعے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔
آپ کا تبصرہ